اسلام آباد(خبرنگار)نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈنے تعلیمی و صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ نمل میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران طے پایا، جس میں ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈیئر شہزاد منیر اور سی ای او این آئی ٹی بی بابر مجید بھٹی سمیت دونوں اداروں کے سینئر عہدیداران نے شرکت کی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے بریگیڈیئر شہزاد منیر اور بابر مجید بھٹی نے اس معاہدے کو ڈیجیٹل تبدیلی اور اقتصادی ترقی کی سمت ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے اس شراکت داری کو ایک طویل المدتی تعاون کی ابتدا قرار دیتے ہوئے اس کے باہمی فوائد پر زور دیا اور اس معاہدے کے موثر نفاذ اور عملی اطلاق کے لیے اپنے بھرپور عزم کا اعادہ کیااس معاہدے کے نفاذ کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے نمل میں ایک اسٹیئرنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، جو منصوبہ بندی، عملدرآمد اور نگرانی کے مراحل میں کلیدی کردار ادا کرے گی اس شراکت داری کا بنیادی مقصد تعلیمی و صنعتی خلا کو پر کرنا ہے، تاکہ تحقیق، ترقی اور علم کے تبادلے کو فروغ دیا جا سکے۔ اس تعاون کے ذریعے دونوں ادارے پاکستان میں تکنیکی مہارت کو مزید مستحکم بنانے اور ڈیجیٹل ترقی کی راہ ہموار کرنے کے لیے کام کریں گے مفاہمتی یادداشت کے تحت مشترکہ تحقیقی منصوبے تشکیل دیے جائیں گے، جن کے ذریعے نمل کے فیکلٹی ممبران اور طلبہ حقیقی آئی ٹی چیلنجز پر کام کرتے ہوئے ملک کے اختراعی نظام میں اپنا حصہ ڈال سکیں گیمزید برآں، اس معاہدے کے تحت آئی ٹی کے شعبے میں پیشہ ورانہ تربیت اور مہارت سازی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
نمل اور این آئی ٹی بی کا تعلیمی و صنعتی تعاون کے فروغ دینے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
Mar 16, 2025