مری میں شدید سردی ،  بارشوں کاسلسلہ پانچ دنوں  سے وقفے وقفے سے جاری 

Mar 16, 2025

 مری(بیورو رپورٹ)ماضی میںفروری اور مارچ کے مہینے بہارکے ہوتے تھے لیکن ان دنوںمری میں ملکہ کوہسار مری میں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، گزشتہ کئی دنوں سے گہرے بادلوں،بارشوں،ژالہ باری،دھند اورسرد ہوائوں کی لپیٹ میں، ژالہ باری ،بارش اورٹھنڈی ہوائوں کے باعث سردی کی شدت میں سخت اضافہ ہوگیا جبکہ بارشوں کاسلسلہ پانچ دنوں سے وقفے وقفے سے جاری ہے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بارشوں اورہوائوں کایہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہیگا،شدید سردی کے باعث مری کے بازار اورشاہراہیں مکمل سنسان ہیں،برفباری کاسیزن نومبر کے آخر ، دسمبر،جنوری اورفروری کے اوائل تک ہوتا ہے لیکن موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے سردی کاموسم اب تبدیل ہوکر فروری اورمارچ تک پہنچ چکا ہے ہوسکتا ہے کہ اپریل کامہینہ بھی سرد ہو۔

مزیدخبریں