عوام کی دہلیز پر ترقیاتی کاموں کی فراہمی میرا مشن، ا نجینئر قمر الاسلام 

Mar 16, 2025

 اڈیالہ(نا مہ نگار)عوام کی دہلیز پر ترقیاتی کاموں کی فراہمی میرا مشن ہے،ہر ممکن سہولیات فراہم کر نا چاہتا ہوں،بجلی،گیس کے ترقیاتی کاموں کو فوری طور پر مکمل کر نے کا فیصلہ،اگلے دو ماہ میں مزید گلیات پختگی کا اعلان،ارسلان قریشی برادران کے افطار ڈنر کی دعوت پر مشکور ہوں،ان خیالات کا اظہار ا نجینئر قمر الاسلام راجہ MNA،این اے 53،چیئر مین کو آرڈنیشن کمیٹی راولپنڈی نے محمد مسکین قریشی کی رہائش گاہ گورکھپور یونین کونسل اڈیالہ میں محمد ارسلان قریشی کی دعوت افطار ڈنر کے موقع پر شرکا سے کیا،انھوں نے کہا کہ اس خوبصورت اللہ کی برستی رحمت میں روزہ افطاری اور گورکھپور کی سیاسی ٹیم سے ملاقات اور ہنسی مذاق و گپ شپ کا ماحول بہت اچھا لگا،شاندار افطار ڈنر کے اہتمام پر قریشی برادران کا بے حد مشکور ہوں،اس مو قع پر اقبال خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ر)محمد بشیر راجہ صدر پریس کلب اڈیالہ،قیس قیوم ملک کوآرڈینیٹر این اے 53 ،راجہ نعمان علی کوارڈنینٹر لبر ونگ این اے 53،بیرسٹر فرخ اقبال،راجہ واجد،راجہ شہزاد،نمبر دار کاشف و دیگر اہل علا قہ یونین کونسل اڈیالہ گاں گورکھپور نے بھر پور شرکت کی،حافظ محمد شفیق نے ملک وقوم کی سلامتی امن وامان اور مرحومین کیلئے دعائے مغفرت وبلندی درجا ت کی دعا فرمائی۔ 

مزیدخبریں