ھیکاگلی بازار میں سرکاری اراضی کے کرایہ دار تاجروں کی ووچر فہرست سامنے آگئی

Mar 16, 2025

   مری ( امتیاز الحق نامہ نگار خصوصی)مری جھیکا گلی بازار میں سرکاری اراضی کے کرایہ دار تاجران کی ووچر فہرست سامنے آگئی ہے ۔ ایسے میں حکومت پنجاب کے ری ماڈلنگ منصوبہ کے متاثرہ سرکاری اراضی کے تاجران کو لاس آف بزنس کی فہرست دو حصوں میں بنائی گئی ۔ایک حصہ میں کیبنوں والے  جبکہ دوسرے حصہ میں سرکاری دوکانوں والے شامل ہیں ۔کیبنوں اور دوکانوں والوں کو لاس آف بزنس کی مدد میں مری انتظامیہ نے 96864000 دینے کے ووچر دے دیئے ہیں۔کیبن والوں کو کل رقم 21900000دو کروڑ انیس لاکھ  جبکہ دوکانوں والوں کو 74964000 سات کروڑ انچاس لاکھ چونسٹھ ہزار روپیہ ملیں گے۔ معلوم ہوا انتظامیہ اور سیاسی حکومتی جماعت  برسرے اقتدار  جماعت سے تعلق رکھنے والوں کو معقول متبادل جگہ بھی دی جائیگی۔بازار سے اکھاڑے گئے کیبن والوں میں سے کچھ کو ایکسپریس وے پر مری کی ضلعی انتظامیہ نے جگہ دیکر کیبن شفٹ کیے تھے جنکو این ایچ اے نے واپس اکھاڑ دیا۔ جھیکا گلی بازار کے مکمل خاتمہ سے مری کے بہت سے دیہات کے لوگوں کو اشیاء خوردونوش کے حصول میں مستقبل میں شدید مشکلات درپیش ائینگی۔مری ا یکشن کمیٹی کے رکن تاجر رہنما راجہ طفیل اخلاق نے اپنے ایک خصوصی جاری پیغام میں ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی اور ممبران اسمبلیز راجہ اسامہ سرور بلال یامین ستی سے کچھ مطالبات کیئے ہیں جن میں مری ضلعی انتظامیہ اپنے وعدوں کے مطابق بھوربن روڈ سے اکھاڑے گئے کیبن  والوں کو بھی لاس آف بزنس دیا جائے۔متبادل جگہ مخصوص افراد کو ایکسپریس وے پر دینے کے بجاے تمام متاثرہ تاجران کو مساوی دی جائے۔

مزیدخبریں