تشدد کیس، نصیبو لال کی شوہر سے صلح، اخراج مقدمہ کی درخواست 

Mar 16, 2025

لاہور (نامہ نگار) گلوکارہ نصیبو لال پر تشدد کا معاملہ صلح نامہ کے بعد ختم ہو گیا۔ ذرائع گلوکارہ کے بھائی شاہد کے مطابق نصیبو لال اور ان کے شوہر کے درمیان صلح ہو چکی ہے۔ نصیبو لال کے بھائی نے بتایا کہ ان کی بہن اور بہنوئی کے درمیان اکثر اوقات جھگڑے ہوتے رہتے تھے لیکن اس بار معاملہ شدت اختیار کر گیا تھا۔ تاہم، دونوں کے درمیان باہمی رضامندی سے مسئلہ حل کر لیا گیا۔ پولیس کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے اور مقدمے کی واپسی کے لیے باضابطہ درخواست دی جا چکی ہے۔ یاد رہے کہ گلوکارہ نصیبو لال نے شوہر نوید حسین کے خلاف تشدد ، مار پیٹ  اور چہرے پر اینٹ مار کر زخمی کرنے کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ ٹاؤن  میں درج کروایا تھا۔

مزیدخبریں