قصور(نامہ نگار) قصور کے نواح چندا سنگھ والا میںمخالفین کے تشدد سے خاتون زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ گنڈاسنگھ والا کے علاقہ چندا سنگھ والا کے رہائشی آکاش نے پولیس تھانہ گنڈاسنگھ والا میں مقدمہ درج کرایا کہ ملزمان پرویز مسیح وغیرہ 10 ملزمان نے میری والدہ کو تشدد کرکے زخمی کر دیا۔ پولیس نے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
قصور: مخالفین کے تشدد سے خاتون زخمی
Mar 16, 2025