
مسجد الحرام میں آج ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران طواف اور نماز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔وڈیوز میں زائرین کو بارش کے دوران سکون اور اطمینان کے ساتھ عبادت اورطواف میں مشغول دیکھا جا سکتا ہے۔بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جاتا رہا۔حرمین شریفین انتظامیہ نے بارش کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے تھے۔