پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں الیکشن کمیشن صاف شفاف الیکشن نہیں کراسکا۔فرخ حبیب نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور سینیٹ انتخابات سے متعلق کہا ہے کہ کرپٹ پریکٹس ہوئی ہے، یوسف گیلانی کوحفیظ شیخ سے زیادہ ووٹ پڑے۔فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں الیکشن کمیشن صاف شفاف الیکشن نہیں کراسکا، آئینی ذمہ داری پوری نہ کرنے پر چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈسکہ انتخابات میں فرانزک نہیں ہوا، الیکشن کمیشن نے دوبارہ انتخابات کا فیصلہ دے دیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024