کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا ہےکہ سندھ میں کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد87 ہوگئی،تفتان سےسکھر آنے والے 11 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 100 سے زائد ہو گئی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چین نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بہتر اقدامات کیے،کورونا وائرس سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کر رہا ہوں،سندھ میں کورونا وائرس کے 393 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، 393 میں سے 27 افراد میں تشخیص ہوئی جن میں 2صحتیاب ہو گئے،سب جانتے ہیں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوگا،ہرشخص کا ٹیسٹ کیا جانا ضروری نہیں ہے،ضروری نہیں سب کو اسپتال لایا جائے، صحت مند افراد خود اپنا علاج کر سکتے ہیں،کورونا کے 8مریض شام، 5سعودی عرب اور 3 دبئی سے آئے،کورونا کا ایک کیس قطر سے بھی آیا ہے، کل 125 ٹیسٹ کیے گئے سب کی ٹریول ہسٹری ہے، جو بھی رپورٹ ہوئے ان کے تعلق والوں کے بھی ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چین سےآنے والے34افراد کا ٹیسٹ کرایا گیا تھا، چین سےآئےکسی مسافرمیں کروناکی تشخیص نہیں ہوئی، کورونا وائرس ایک سے دوسرے میں منتقل ہوا، مقامی طور پر 5لوگ وائرس سے متاثر ہوئے،ہم نے کورونا وائرس کی 10 ہزار ٹیسٹ کٹس خود منگوائی ہیں،110 ٹیسٹ کی رپورٹ آ چکی ہے، 50کیس مثبت اور 60 ،منفی آئے، تفتان قرنطینہ سنٹر میں سب کو ساتھ بٹھا دیا گیا،قرنطینہ میں کسی ایک کو وائرس تھا اور سب کو لگ گیا،سکھر میں 800 فلیٹس موجود تھے اور ایک فلیٹ میں دو کمرے ہیں، سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 88 ہو گئی ، تفتان سے سکھر آنے والے 23لوگوں کی رپورٹس آئی ہیں،رپورٹس کے مطابق 11کیس پوزیٹو اور 12 نیگٹو ہیں،تفتان سے سکھر آنے والے 11 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 100 سے زائد ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کروناوائرس کاعلاج ابھی تک دریافت نہیں ہوا، ایشوٹیسٹ کی سہولتوں کاہے،روزانہ 200ٹیسٹ کرسکتےہیں، صرف ٹریول ہسٹری والوں کےٹیسٹ کیےجارہےہیں ،مزیدکٹس بھی منگوائیں گے،حقائق نہیں چھپائیں گے،ہرکیس بارےبتایاجائےگا،وائرس سےبچاؤکےلیےحفاظتی اقدامات کرناہوں گے، کرونا کے کیسز بڑھنے کے امکانات ہیں ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024