معروف امریکی ماڈل کرسٹین ٹائیگن کو گلاب جامن بھا گئی‘ مادل نے گلاب جامن بنانے کے لیے سوشل میڈیا پر مداحوں سے ترکیب پوچھ لی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرسٹین نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ پہلی بار جلد ہی گلاب جامن بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں، جس کے لیے وہ بہت زیادہ پر جوش بھی ہیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے کچھ ٹِپس بھی مانگیں، اپنے ٹوئٹ میں گلاب جامن سے نابلد لوگوں کو گوگل استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ معروف ماڈل کے اس ٹوئٹ پر دنیا بھر سے ان کے پرستار بڑی تعداد میں انہیں ٹِپس دے رہے ہیں۔ پاکستان کی معروف بلاگر مہوش اعجاز نے بھی ردعمل دیا اور کہا کہ بنانے کے بعد بھی تصویریں شیئر کرکے انہیں دکھائی جائیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024