اداکارہ سجل علی نے احد رضا میر سے نکاح کے بعد انسٹاگرام پروفائل پر اپنا نام کے ساتھ احد میر لگا لیا۔ سجل علی اور احد رضا میر کے نکاح کی تقریب 14مارچ کو دبئی میں منعقد ہوئی تھی جس کے بعد سجل علی نے سوشل میڈیا پلیت فارم پر اپنا نام تبدیل کر دیا ، سجل علی نے اپنا نیا نام سجل احد میر رکھا ہے، سجل علی اور احد رضا میر کو شوبز شخصیات کی جانب سے تہنیتی پیغامات کاسلسلہ جاری ہے، اداکارہ مومل شیخ، حرا مانی، حمزہ علی عباسی، شیزاد شیخ، ماہرہ خان، یمنیٰ زیدی، عدنان انصاری، منال خان، نومی انصاری، صحیفہ جبار خٹک، فریحہ الطاف، شائستہ لودھی، نادیہ حسین، زارا نور عباس، ثناءجاوید اور دیگر نے اپنے پیغامات میں نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024