مقبوضہ کشمیرمیں قابض انتظامیہ نے کہا ہے کہ مشتبہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے ساتھ رابطے میںرہنے والے2157 افراد کومقبوضہ علاقے میںقرنطینہ میںرکھا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں میں کہاگیا ہے کہ 1829 افراد کو گھروں میں ہی جبکہ 29 افراد کوہسپتال میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔ اطلاعات میں مزید کہا گیا ہے کہ متاثرہ افراد کے101 نمونے جانچ کےلئے بھیجے گئے تھے ، جن میں سے صرف دو افراد ہی وائرس سے متاثرہ پائے گئے ہیں اور87 افراد صحت مند ہیں جبکہ 12 مریضوں کے ٹیسٹوں کے نتائج ابھی موصول نہیں ہوئے ۔ ادھر 168 افراد نے اپنی 28 روزہ نگرانی کی مدت مکمل کرلی ہے۔
اہرام مصر کیلئے بھاری پتھر کیسے لائے گئے ؟ ہوشربا انکشاف
May 18, 2024 | 16:12