چین کے ایک اہم رسالے ” چیو شی “ کے تازہ ترین شمارے میں چینی صدر شی جن پنگ کا ایک مضمون شائع کیا گیا ہے جس کا عنوان ”وباءکی روک تھام اور کنٹرول میں مضبوط سائنسی و تکنیکی معاونت کی فراہمی“ ہے۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی انسانوں کے پاس امراض سے مقابلے کے لئے بہترین ہتھیار ہے، آفات اور وباءپر قابو پانے کے لئے انسانیت کی فتح سائنسی ترقی اور تکنیکی جدت کی مرہون منت ہے، ادویات اور طبی سازوسامان سے متعلق تحقیق اور تیاری ، طبی علاج معالجے کی روشنی میں کی جانی چاہیے تاکہ صحت یابی کی شرح بلند اور شرح اموات میں کمی ممکن ہو سکے، اس کے ساتھ ساتھ روایتی چینی طب اور مغربی طب دونوں کو اہمیت دی جائے اور ویکسین کی تیاری کی رفتار کو تیز کیا جائے۔مضمون میں یہ بھی کہا گیا کہ وسیع پیمانے پر پھیلنے والی وباءاور حیاتیاتی سلامتی کا خطرہ ، قومی سلامتی اور ترقی سے وابستہ ہے، لہذا وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے فوری انتباہ اور پیش گوئی کے نظام کو بہتر بناتے ہوئے بروقت اقدامات لازم ہیں۔مضمون کے آخر میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ انسداد وباءکے حوالے سے بین لاقوامی تعاون کو فروغ دیا جاناچاہیئے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38