ایران کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 724 اور گئی ہے جبکہ جن افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان کی تعداد 14000 ہے۔
اتوار کو ملک میں 113 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جو ایک ہی دن میں رپورٹ ہونے والی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق کرونا وائرس کے خلاف اقدامات کی قیادت کرنے والے علی رضا زالی نے ایک بیان میں کہا ’اگر کیسز اسی طرح بڑھتے رہے تو مزید گنجائش نہیں رہے گی۔‘
ایران میں ہسپتالوں میں ایک اندازے کے مطابق 110000 بستر ہیں جن میں دارالحکومت تہران کے 30 ہزار بستر شامل ہیں جبکہ انتظامیہ نے ضرورت کے پیش نظر موبائل کلنک بنانے کا کہا ہے۔
دوسری جانب زالی نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ وہ افراد جو کووڈ-19 کے باعث ہلاک ہوئے ہیں ان کی صحت بالکل ٹھیک تھی جبکہ انتظامیہ نے بھی یہ کہا ہے کہ یہ وائرس صرف بڑی عمر یا پہلے سے بیمار افراد پر حملہ آور نہیں ہوتا جیسا کہ اس کے بارے میں پہلے سوچا جا رہا تھا۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطاوق ہلاک ہونے والوں میں 55 فیصد افراد کی عمریں 60 سال کے آس پاس تھیں جبکہ 15 فیصد 40 سال سے کم عمر کے تھے۔