نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل فور کی چمچماتی ٹرافی کی رونما ئی کردی گئی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹرافی کی رونمائی کی اور اسے پی سی بی کے حوالے کیا ،بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان ٹرافی وصول کی۔قبل ازیں پی ایس ایل سیزن فور کی چمچماتی ٹرافی نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچادی گئی۔جہاں قائم اکیڈمی میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔جس کے دوران فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کے کپتانوں سرفرازاحمد اور ڈیرن سیمی کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن ہوا۔قبل ازیںٹرافی کو قافلے کی شکل میں نیشنل اسٹیڈیم تک لے جایا گیا۔یاد رہے کہ پی ایس ایل سیزن فور کے دوسرے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو باآسانی 48 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، فائنل میں زلمی کا مقابلہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38