نیوزی لینڈ میں دہشت گرد حملے کے بعد لاپتہ پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیوزی لینڈ مساجد میں دہشتگردی کے دوران لاپتہ ہونے والے پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ لاپتہ پاکستانیوں میں ذیشان رضا اوران کے والد اوروالدہ، ہارون محمود ،سہیل شاہد، سید اریب احمد، سید جہانداد علی اورطلحہ نعیم شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ہمارا سفارتی مشن مزید تفصیلات لے رہا ہے۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ میں مساجد پرحملوں میں زخمی ہونے والے ایک اورپاکستانی کی شناخت محمد امین ناصرکے نام سے ہوئی ہے۔ امین ناصر کا تعلق حافظ آباد سے ہے جو گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا ہے۔ وہ تشویشناک حالت میں آئی سی یو میں زیرعلاج ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزکرائسٹ چرچ کی دو مساجد پرفائرنگ کرکے 49معصوم مسلمانوں کو شہید کرنے کے واقعے کے دوران پاکستانی شہری نعیم راشد نے بھی اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دوسروں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کردی تھی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024