بیرونی کھاتے کے خسارے میں نمایاں کمی,بیرونی شعبے میں موثر اقدامات کی وجہ سے ادائیگیوں کے توازن میں بہتری آرہی ہے:ترجمان وزارت خزانہ
ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا ہے کہ بیرونی شعبے میں موثر اقدامات کی وجہ سے ادائیگیوں کے توازن میں بہتری آرہی ہے،فروری 2019میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں 59فیصد کمی ہوئی ہے، بیرونی کھاتے کے خسارے میں نمایاں کمی آئی ہے۔ وزارت خزانہ کے ترجمان ڈاکٹر خاقان نجیب نے معیشت کے حوالے سے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ بیرونی کھاتے کے خسارے میں نمایاں کمی آئی ہے، فروری 2019میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں 59فیصد کمی ہوئی ہے، فروری میں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 87کروڑ 30لاکھ ڈالر سے کم ہو کر35کروڑ60لاکھ ڈالر پر آ گیا،فروری 2019میں گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں 72فیصد کمی ہوئی ہے، فروری 2018میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب 22کروڑ ڈالر تھا، بیرونی شعبے میں موثر اقدامات کی وجہ سے ادائیگیوں کے توازن میں بہتری آرہی ہے۔