بلاول والد کی کرپشن چھپانے کیلئے اداروں کو دھمکا رہے ہیں:حسین جہانیاں گردیزی
لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر ٹیکنیکل ایجوکیشن حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے والد آصف زرداری کی کرپشن چھپانے کے لئے اداروں کو دھمکا رہے ہیں لیکن انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ نئے پاکستان میں تمام ادارے آزادانہ طور پر کام کر رہے ہیں اور وہ کسی کی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لائیں گے نیب سمیت تمام ادارے میرٹ پر یقین رکھتے ہیں اور وہ تمام کیسز کو آزادانہ اور منصفانہ منطقی انجام تک پہنچائیں گے اگر بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے کوئی غلط کام نہیں کیا تو وہ نیب کا سامنا کرنے سے کیوں گھبرا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کررہا ہے۔