پاکستان آگہی پروگرام:اساتذہ‘طلبہ کادورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان وایوان قائد اعظم موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروںمیں لیکچر
لاہور (نیوزرپورٹر)آصف گرائمر سکول‘ شریف پورہ کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ اور طیبہ فائونڈیشن‘ کچا جیل روڈ‘ کوٹ لکھپت کے طلباء اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ،-1شاہراہِ نظریۂ پاکستان‘ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ والٹن روڈ اورگورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ گورونانک نگر اچھرہ کا وزٹ کیا‘ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد234تھی۔