حکومت قرض لینے کے باوجود عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی:رانا تنویر
ٖفیروزوالہ (نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا تنویر حسین نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت قرضے لینے کے باوجود عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہوگئی ۔ نا اہل حکومت کی پالیسوں کے باعث مہنگائی ملک کی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہے حکومت کا تبدیلی کاخواب چکنا چور ایک کروڑ نوکریاں پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ ایک خواب بن کر رہ گیا ۔ نا اہل حکمرانوں نے ملک کی معیشت تباہ کر کے رکھ دی ہے۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اراکان اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے عہدیداران بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ مسلم لیگ (ن )کے ایم این اے و سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت انتقام کے بجائے عوام کی فلاح پر توجہ دے پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والے سات ماہ کی حکومتی کارکردگی سے مایوس ہیں ۔