فروری میں 17 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی: سٹیٹ بینک
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ رواں سال فروری میں 17 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ مالی سال کے 8 ماہ میں ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق جولائی سے فروری میں بیرونی سرمایہ کاری گزشتہ سال کے 8 ماہ سے 72 فیصد کم رہی۔ آٹھ ماہ میں ملکی نجی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری 38 فیصد کم رہی۔ سرکاری شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری 100 فیصد کم ہوئی ہے۔ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ایک ارب 61 کروڑ ڈالر رہی۔ سٹاک مارکیٹ سے 40 کروڑ ڈالر کا انخلاء ہوا۔