نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں گزشتہ روز مساجد پر حملہ کرنےوالے دہشتگرد برینٹن ٹیرینٹ کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کردیا گیا،حملہ آور کو 5 اپریل تک ریمانڈ پر دیا گیا ہے ،جس کے بعد دہشتگرد کو ساو¿تھ آئس لینڈ شہر کے ہائی کورٹ میں پیش کیا جائےگا۔خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملہ کرنے والے دائیں بازو کے سفید فام نسل پرست دہشتگرد 28 سالہ برینٹن ٹیرینٹ آسٹریلوی شہری ہے ،جس کو ہتھکڑی لگا کر کرائسٹ چرچ عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس کے مطابق دہشتگرد پر قتل کے الزامات عائد ہیں جبکہ دیگر الزامات میں دہشتگرد کو مزید تحقیقات کے بعد چارج کیا جائےگا۔سماعت کے دوران ملزم برینٹن ٹیرینٹ بے حسی سے بیٹھا رہا اور ندامت کے بجائے احمقانہ انداز میں مسکراتا رہا جبکہ اس نے ضمانت کے لیے بھی کوئی درخواست نہیں کی۔پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور کو 5 اپریل تک ریمانڈ پر دیا گیا ہے جس کے بعد دہشتگرد کو ساو¿تھ آئس لینڈ شہر کے ہائی کورٹ میں پیش کیا جائےگا۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس کےمطابق دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ مقامی گن کلب کارکن تھا ،جہاں وہ ہتھیار چلانے کی مشق کرتا رہا۔آسٹریلوی دہشتگرد برینٹن کے مختلف ممالک میں دوروں کی تحقیقات کاآغاز کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے بلغاریہ کے حکا کا کہنا ہے کہ برینٹن نے 4 ماہ پہلے مشرقی یورپ کا دورہ کیا تھا ۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024