منی مزدا ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹیاں تشکیل
ا ہو ر (نمائند ہ خصوصی)چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کی ہدایت پر پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن سمیت دیگر ٹرانسپورٹرز کے مسائل اور ان کے ممکنہ حل کیلئے ڈی ایس پی ٹریفک اور ٹرانسپورٹرز عہدیداران پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔مغلپورہ سرکل،شاہدرہ سرکل،ماڈلٹائون سرکل، اچھرہ سرکل اور صدر سرکل میں متعلقہ ڈی ایس پیز کی زیر صدارت کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں جو ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو فوری حل کیلئے باہمی مشاورت سے لائحہ عمل اپنایئں گی،جبکہ سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کی طرف سے متعلقہ ڈی ایس پیز کو ہدایات کیں گئیں ہیں کہ وہ کم از کم ہفتے ایک مرتبہ میٹنگ کریں۔