ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن نے پولیس شہداکی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی
لاہور (نامہ نگار)لاہور پولیس کا اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔چار سال قبل 15مارچ2015 میں کرائسٹ چرچ یوحنا آباد کے باہر سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض دینے والے شہیدہیڈ کانسٹیبل راشد منہاس نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے سینکڑوںمسیحی بھائیوں کی زندگیاں بچائی تھیں۔ ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن ذوالفقار بٹ نے لاہور پولیس کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ ان موقغ پر ایس ایچ او نشتر کالونی حافظ عبدالماجد اور شہید کے ورثاء سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی اس موقع پرموجود تھی۔