مختصر عدالتی خبریں
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کی بجائے متعلقہ حکام کو فریق بنا کر نئی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی ۔عدالت نے ظفر کبیر کی درخواست پر سماعت کی ۔ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ہائیکورٹ نے جونیئر کلرکوں کو ریگولر نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ہائیکورٹ نے ریٹائرمنٹ کے بعد ا پنشن روکنے پو توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ ہائیکورٹ نے پاک فوج کے ریٹائیرڈ ملازمین کو محکمہ پولیس سے نکالنے کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب سے جواب طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ نے سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔