پاکستان کا اسلامی تشخص ہماری پہچان اور دبدبہ کا نشان ہے:اشرف آصف جلالی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے زیر اہتمام جامعہ رضویہ محلہ رحمانپورہ کے سالانہ جلسہ دستار فضیلت کے موقع پر ’’جیوے پاکستان کانفرنس ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ صدارت مفتی محمد راشد علی رضوی خلیفہ مجازبریلی شریف نے کی۔کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا پاکستان کا اسلامی تشخص ہماری پہچان بھی ہے اورہمارے دبدبہ کا نشان بھی ہے۔ پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی سازشیں دم توڑ چکیں۔ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کا پوری دنیا میں اعتراف کیا جارہا ہے۔بھارت کا جنگی جنون علاقے بھرکے امن و سکون کیلئے خطرہ ہے۔بھارت کا جنگی جنون علاقے بھرکے امن و سکون کیلئے خطرہ ہے۔ احادیث رسول کریمؐ کی روشنی میں ایک دن ساری کی ساری سر زمین ہند پر پرچم اسلام لہرائے گا۔ اس سال 23 مارچ کویوم پاکستان تاریخی ولولوں سے منایا جائے گا۔