سندھ اسمبلی: 34 قائمہ کمیٹیوں کیلئے 20 مارچ کو الیکشن کرانے کا فیصلہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کیلئے الیکشن کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ سیکرٹری سندھ اسمبلی نے الیکشن کیلئے شیڈول جاری کردیا۔ سیکرٹری سندھ اسمبلی کے مطابق کاغذات نامزدگی 18 مارچ صبح 9 بجے حاصل کئے جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی 18 مارچ کو شام چار بجے جمع کرائے جاسکیں گے۔ ووٹنگ 20 مارچ کو سندھ اسمبلی میں ہوں گے۔ پولنگ کا عمل صبح 10 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ انتخابات سندھ اسمبلی کی 34 قائمہ کمیٹیوں کیلئے کرائے جائیں گے۔ قبل ازیں اپوزیشن کا پی اے سی کی سربراہی مانگنے کا مطالبہ مسترد کیا جاچکا ہے۔