یوکرائن میں جارحیت: امریکہ، یورپی ممالک، کینیڈا کی روسی حکام اور تجارتی کمپنیوں پر نئی پابندیاں
نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکہ، یورپی ممالک اور کینیڈا نے یوکرائن میں مسلسل ’جارحیت‘ کے الزام میں ایک درجن سے زائد روسی افراد اور تجارتی کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق امریکی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ’موجودہ اقدام ان انفرادی لوگوں اور کمپنیوں کے خلاف تھا جو یوکرائن کے بحری جنگی جہاز پر حملے میں اپنا کردار ادا کرتے رہے‘۔’روس کی جانب سے یوکرائن کے مشرقی حصے میں غیر قانونی علیحدگی پسندوں کی حکومتی انتخابات کرانے میں مدد کی جارہی ہے‘۔امریکہ سمیت دیگر ممالک کی جانب سے روسی محکمہ دفاع کے 6 حکام، دیگر اعلیٰ عہدوں پر فائز 6 افسروں، 2 روسی توانائی اور کریما میں تعمیراتی کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی۔خیال رہے کہ روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں اور ماسکو کے خلاف یوکرائن کے جاری تنازعہ میں یہ اقدام اب تک کی سب سے بڑی محاذآرائی ہے۔