وفاقی وزیر عمر ایوب نے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے ڈیٹا ایکسچینج پورٹل کا افتتاح کر دیا
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب نے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے ڈیٹا ایکسچینج پورٹل کا افتتاح کر دیا ۔ ایم ڈی سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی عابد لودھی کے مطابق سی پی پی اے ڈیٹا ایکسچینج پورٹل کے زریعے پاور سیکٹر دے متعلق ڈیٹا کو ایک سسٹم پر لایا گیا ہے ۔ عابد لودھی نے کہاکہ پورٹل کے زریعے الیکٹرانک ڈیٹا شیئرنگ ہو سکے گی ۔عابد لو دھی نے کہاکہ پورٹل کے زریعے ہول سیل مارکیٹ مین بجلی کی خریدو فروخت بھی ہو سکے گی ۔ایم ڈی سی پی پی اے نے بتایا کہ سی پی پی اے ڈیٹا پورٹل بجلی پیداواری ترسیلی اور تقسیمی اداروں کو آپس مین منسلک کر دیگا۔بعد ازاں وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب نے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے ڈیٹا ایکسچینج پورٹل کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہت جلد پاکستان کی توانائی مارکیٹ ہول سیل توانائی مارکیٹ میں تبدیل ہو گی ۔عمر ایوب نے کہا کہ پاور سیکٹر کے اداروں کی خرابیاں دور کر رہے ہیں ، ہم مجموعی بجلی پیداوار میں 30فیصد بجلی متبادل ذرائع سے پیدا کرنے کی پالیسی بنا رہے ہیں ۔عمر ایوب نے کہاکہ توانائی کی قلت معاشی مسائل کو جنم دیتی ہے ۔عمر ایوب نے کہاکہ درآمدات اور بر آمدات کے فرق نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے جبکہ ریونیو کمی نے مالی خسارے کو جنم دیا ہے ۔عمر ایوب نے کہاکہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں نیٹ میٹرنگ کوفروغ دینگے ۔