منچلوں نے بسنت پر حکومتی پابندی کو گولیوں کی تڑتڑاہٹ میں اڑا دیا
گوجرخان (نامہ نگار) حکومت پنجاب کی طرف سے بسنت کے تہوار پر پابندی اور متعلقہ تھانوں کو اس کی روک تھام کیلئے سخت ترین ہدایات کے باوجود گوجرخان میں بسنت کا تہوار پورے اہتمام اور دھڑلے کے ساتھ منایا گیا گزشتہ شب ہی اندرون شہر کی آبادیوں میں گھروں کے اوپر سرچ لائٹس اور ڈیک لگا کر پتنگ بازی کی گئی جبکہ اس موقع پر ساری رات جدید ہتھیاروں سے ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کاسلسلہ بھی جاری رہا جس سے شہریوں کو شدیدذہنی کوفت کا سامان کرنا پڑا پتنگ بازی کا سلسلہ جمعہ کی شام گئے تک بھرپور طریقہ سے جاری رہا ، بسنت کی وجہ سے چھتوں سے گر کر اور ڈور کی وجہ سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں جن میں اکثریت بچوں کی ہے،ادھرپولیس نے 15افراد کو دھر کر تین سو پتنگیں قبضہ میں لے لیں۔