کوچ اور رکشہ میں تصادم ، عورت جاں بحق ، 3 بچوں سمیت 6 افراد زخمی
تلہ گنگ ( نامہ نگار ) تلہ گنگ چکوال روڈ پر نکہ کہوٹ بس اسٹاپ کے قریب سواں ویلی کوچ اور رکشہ میں تصادم کے نتیجہ میں ایک عورت جاں بحق جبکہ تین بچوں سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے - اس حادثہ میںرکشہ ڈرائیور جس کا تعلق نکہ کہوٹ سے ہے سمیت35 سالہ عابدہ بی بی زوجہ مشتاق احمد،30سالہ مشتاق احمد ولد محمد اقبال ،تین سالہ محمد عمران ولد مشتاق احمد،دو سالہ محمد فیضان ولد مشتاق احمد اورمشتاق احمد کا بھتیجا آٹھ سالہ کامران اختر ولد محمد اخترسکنائے نین سکھ ،محمد جاوید ولد فضل داد، ڈرائیور شاہد اقبال ولد ظفر اقبال سکنائے نکہ کہوٹ شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر سٹی ہسپتال تلہ گنگ ریفر کیا گیا-جہاں پر عابدہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی- مشتاق احمد،محمد عمران ، کامران اختر ، محمد جاوید اقبال کو ابتدائی طبی امداد کے بعد روالپنڈی ریفر کر دیا گیا جب کہ محمد فیضان اور ڈرائیور شاہد اقبال کاسٹی ہسپتال میں علاج جاری ہے -عابدہ بی بی کی میت کو پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا گیا۔