مری ،آوارہ کتوں نے متعدد بھیڑ بکریوں کو چیڑ پھاڑ کر رکھ دیا
مری (نامہ نگار خصوصی)مری میں آوارہ کتوں نے متعدد بھیڑ بکریوں کو چیڑ پھاڑ کر رکھ دیا۔ کشمیر پوائنٹ مری میں درجنوں آوارہ کتوں نے مقامی افراد کی بکریوں کو ہلاک کرڈالا جس کے نتیجے میں جہاں ان گھرانوں کو بڑا مالی نقصان ہوا وہاں ایسے کتوں کے کاٹنے سے مزید خطرناک بیماریون کے پھوٹنے کا بھی خدشہ ہے ۔ شہریوں نے اس سلسلے میں تحصیل انتظامیہ اوردیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور کتا ماہ مہم شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔