اسمبلی ممبران مالی لحاظ سے مضبوط بزنس مین ہیں ، سردارحامد خان
فتح جنگ(نامہ نگار)علاقہ کی معروف شخصیت سردارحامد خان اجوالہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ممبران پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کر مسترد کرکے بیس کروڑ عوام کے دل جیت لئے اسمبلی ممبران مالی لحاظ سے مضبوط بزنس مین سرمایہ دار و جاگیر دار طبقے سے تعلق رکھتے ہیںعام مزدور آدمی کااسمبلی میںجانا مشکل ہے مرحوم نوابزداہ نصراللہ خان ،سردار شوکت حیات خان جیسے سیاستدانوں نے اپنی جائیدادیں بیچ کر سیاست کی اور اسمبلی میں پہنچ کر عوام کے حقوق کی آواز بلند کی پہلے وزیر اعظم خان لیاقت علی خان نے جب وفات پائی تو انکی قمیض پھٹی ہوئی تھی لیاقت علی خان پورے صوبے کے مالک تھے لیکن سب کچھ ملک کی خاطر قربان کر دیا وزیر اعظم ،وزیر خزانہ سمیت تمام وزراء اپنی توجہ غریب آدمی کوریلف دینے پر دیںانہوں نے کہا کہ دس سال پہلے میرے چچا کے گھر اجوالہ میں وزیر اعظم عمران خان سے میری پہلی ملاقات ہوئی تھی وزیر اعظم عمران خان قوم کا درد دل رکھنے والے رہنماء ہیں اور انہیں غریب مزدور وں کی طرف توجہ دینی چاہیئے جو بے حد پریشان ہیںجس محبت سے عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اسکے بدلے ان کو صلہ نہیں مل رہا عوام اپنے زیورات مال مویشی فروخت کرکے بجلی سوئی گیس کے بل ادا کررہے ہیںمہنگائی کی شرح انتہائی خطر ناک حد بڑھ چکی ہے۔