کرش سے بھرا ٹرک لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کھائی میں جا گر ا،ڈرائیو ر کنڈیکٹر زخمی
کلر سیداں(نامہ نگار)راولپنڈی سے ڈڈیال (آزادکشمیر) جانے والا کرش سے لدا ٹرک شاہ خاکی چیک پوسٹ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث الٹ کر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجہ میں محمد ادریس نامی ڈرائیور سکنہ سہنسہ اور کنڈیکٹر شدید زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی مقامی آبادی کے افراد بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچا دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انچارج ٹریفک وارڈنز کلر سیداں انسپکٹر ملک عبدالغفار عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔