جنرل ہسپتال واہ بنیادی سہولیات سے محروم ،مر یض پر یشان
واہ کینٹ(نامہ نگار)لاکھوں کی تعداد پر مشتمل آبادی کے لئے ایک جنرل ہسپتال کی منظورری کے بعد کام شروع کیا گیا پہلے مرحلے میں سو بیڈ کا کام مکمل کر کے ہسپتال کو آپریشنل کر دیا گیا اس ہسپتال کے بارے میں خیال کیا جا رہا تھا کہ نا صرف اس کا فائدہ واہ کینٹ ٹیکسلا کے عوام کو ہو گا بلکہ اٹک سے جہلم تک کے عوام اس سے مستفید ہوں گے اور رراولپنڈی اور اسلام آباد کے ہسپتالوں کو بوجھ کم ہو گا لیکن ہسپتال ھذا ابھی تک مقامی افراد کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے سے معزور ہے ہسپتال میں دوائوں کی کمی ہے جس کی بنا پر غریب مریضوں کو مارکیٹ سے مہنگی دوائیں خریدنا پڑتی ہیں جو ان کی استدعا سے باہر ہیں جبکہ ابھی تک ڈاکٹرز کی بھرتی بھی مکمل نہیں ہوئی عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واہ جنرل ہسپتال کا کام جلد از جلد مکمل کر کے پوری طرح آپریشنل کیا جائے۔