ایف بی آر ٹیکس کولیکشن کے نام پر ہراساں نہ کرے،شاہد سلیم
راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ملک شاہد سلیم نے کہا ہے کہ ایف بی آر ،ٹیکس کولیکشن کے نام پر ہراساں نہ کرے،ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے،نئے سیکٹرز کو ٹیکسوں کے دائرہ کار میں لایا جائے خوف کی فضا ختم کی جائے،چیمبر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمبر نے وزیراعظم عمران خان ،وزیر خزانہ اسد عمر ور تمام متعلقہ فورمز پر متعدد بار یہ معاملہ اٹھایا تھا کہ پہلے سے موجود ٹیکس کنندہ گان کو تنگ نہ کیا جائے،وزیراعظم عمران خان نے چیمبر صدورکانفرنس سے واضح پیغام بھی دیا تھا کہ ایف بی آر معاملات ٹھیک کرے نہیں تو نئی ایف بی آر بنادی جائے گی ہمیں لگتا ہے کہ انہوں نے اس کو سیریس نہیں لیا،ایف بی آر حکام دکانوں ور دفاتر پر چھاپے مار رہے ہیں عملہ کمپیوٹرز اور ریکارڈ اٹھا کرلے جاتا ہے،اگر حالات میں بہتری نظر نہ آئی تو راولپنڈی کی تمام تاجر تنظیمیں چیمبر کے ساتھ مل کر اپنے لائحہ عمل کا اعلن کریں گی،اس موقع پر گروپ لیڈر سہیل الطاف سینئر نائب صدر محمد بدر ہارون،نائب صدر فیاض قریشی،سابق صدور،مجلس عاملہ کے اراکین ور تاجر نمائندے بھی موجود تھے۔