محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیراہتمام مقابلہ موسیقی ’’وائس آف پنجاب‘ ملتوی
راولپنڈی(کلچرل رپورٹر) محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب کے زیر اہتمام ہونے والے موسیقی کے مقابلے ’’وائس آف پنجاب‘‘ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیئے گئے ہیں جن کی نئی تاریخوں کا علان بعد میں کیا جائے گا۔ وائس آف پنجاب میں نوجوان گلوکاروں کے مابین موسیقی کے مقابلے منعقدہونا تھے۔ راولپنڈی آرٹس کونسل میں رجسٹریشن کرانے والے نوجوان گلوکاروں کو نئی تاریخوں کے بارے میں بذریعہ فون اورایس ایم ایس مطلع کیا جائے گا۔