سعودی عرب جانے والے مسافر سے ایک کلو585 گرام آئس ہیروئن برآمد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافر کے سامان سے ایک کلو585 گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا اے ایس ایف نے پرواز نمبرWY - 346 کے ذریعے براستہ عمان ریاض جانے والے مسافر جاوید خان ولد مائل خان کے سامان سے آئس ہیروئن کی یہ کھیپ برآمد کرلی جسے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ۔