وفاقی پولیس افسران نے بنیادی تفتیش اور مثل لکھنے کا کورس مکمل کر لیا
اسلا م آباد (وقائع نگار) آئی جی پی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر بائیس پولیس افسران کے دوسرے بیج نے بنیادی تفتیش اور مثل لکھنے کا خصوصی کورس مکمل کر لیا۔ کورس کے دوران تجربہ کار اساتذہ اور عملی تربیت یافتہ افسران نے موقع واردات سے شہادت لینے کے بارے میں پولیس افسران کو لیکچرز دیئے ۔جس میں اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کامران عادل نے کورس میں کامیاب ہونے والے پولیس افسران میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔