تاجر قانون کرایہ داری نہ ہونے کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکا ر ہیں،محبوب احسن ملک
اسلام آباد ( پ ر) اسلام آباد کے تاجر قانون کرایہ داری نہ ہونے کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکا ر ہیں ،تاجران اسلام آباد ہر وقت اس خوف میں رہتے ہیں کہ ناجا نے کس وقت انہیں بے دخلی کا نوٹس مل جائے ،تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد اس بات کی امید پیدا ہو گئی تھی کہ یہ حکومت تاجروں کے اس دیرینہ مطالبہ کوپورا کرے گی مگر موجودہ حکومت نے بھی مایوس کیا۔ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری محبوب احسن ملک نے ایک بیان میں کیا ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئے روز کی بے دخلیوں نے تاجروں کو پریشان کر رکھا ہے ،حکومت فوری طور پر تاجروں کے اس مطالبے کو پورا کرے ۔