سام سنگ ’’گلیکسی فولڈ ‘‘ کیلئے 12جی بی ڈریم چپ کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سام سنگ الیکٹرانکس نے فولڈ ایبل سیل فونز کے لئے 12جی بی صلاحیت کی حامل ڈریم چپ (ڈی آر اے ایم) کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کر دی۔سام سنگ 12جی بی صلاحیت کی حامل ڈریم اپنے آنے والے جدید فولڈ ایبل سمارٹ فونز میں نصب کرے گا جو کہ سام سنگ کے مطابق چپ انڈسٹری کی پہلی بارہ گیگا بائٹس کی حامل ڈریم ہے جس کی صلاحیت انتہائی دبلے (موسٹ الٹرا تھن) لیپ ٹاپ استعمال ہونے والے ڈریم سے بھی زیادہ ہے۔اس کو اپریل کے آخر میں نئے فائیو جی فولڈ ایبل سمارٹ فون ’’گلیکسی فولڈ ‘‘کے ساتھ امریکی مارکیٹ میں لایا جائے گا۔