کرائسٹ چرچ حملہ: پی ایس ایل میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی
کراچی (سپورٹس ڈیسک )کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی یاد میں پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ سے قبل کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کھلاڑیوں نے بازوؤں پر کالے بینڈ پہن کر میچ کھیلا۔