یونیورسٹی آف پنجاب آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز ویمنز ٹینس چیمپئن شپ کی فاتح
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) یونیورسٹی آف پنجاب نے آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز ویمنز ٹینس چیمپئن شپ جیت لی جبکہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس محمد فیصل بٹ تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ یونیورسٹی آف پنجاب نے پہلی اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ملتان یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور بہائوالدین زکریا یونیورسٹی نے بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس محمد آصف نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 13 یونیورسٹیوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔