ہائی ٹیک یونیورسٹی میںانٹر یونیورسٹیز میگا مقابلے’’ اولمپیڈ 2019‘‘ شروع
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا و ہائی ٹیک یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر نے اولمپیڈ 2019 کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب اقبال آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں حصہ لینے والی یونیورسٹیوں نسٹ، ای ایم ای، کامسیٹس، جی سی یونیورسٹی لاہور، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد، ایپکام، واہ میڈیکل کالج، یونیورسٹی آف واہ، یونیورسٹی آف ہری پور اور دیگر یونیورسٹیوں کے طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اولمپیڈ 2019ء انٹر یونیورسٹیز میگا مقابلے ہیں جو تین دن تک جاری رہیں گے۔ اس ایونٹ میں 57 قسم کے کھیل پیش کئے جائیں گے جن میں کرکٹ، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس، چیس، فٹسال، باسکٹ بال وغیرہ شامل ہیں۔ اولمپیڈ 2019ء میں ایک ہزار سے زائد ٹیمیں مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔