اذان زیادتی کے بعد قتل، 3 روز قبل لاپتہ ہونے والے 7 سالہ بچے کا سراغ مل گیا
لاہور(نمائندہ خصوصی)سبزہ زار سے 3 روز قبل لاپتہ ہونے والے بچے کا سراغ مل گیا۔ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے مقامی رکشہ ڈرائیور عمرکو حراست میں لیا ۔ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے مقامی دکاندار عمران شاہ کیساتھ ملکر بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر کے قریبی نالے میں پھینک دیا۔ ملزم کے انکشاف کے بعد نعش ڈھونڈنے کیلئے ریسکیوآپریشن جاری ہے جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔