وزیر خزانہ سے اے ڈی بی کے وفد اور ایرانی کمیشن کے ایم ڈی کی ملاقاتیں
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد اور پاک ایران انیویسٹ منٹ کمپنی کے ایم ڈی نے وزیر خزانہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ،اے ڈی بی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں بینک کی مدد کا اعتراف کرتے ہیں ،حکومت نجی سرمایہ کاری کو انفراسٹکچر منصوبوں کے لئے پر کشش بنانے کے لئے فنانسنگ ماڈل بنانے پر کام کر رہی ہے ،اے ڈی پی کے کنٹری ڈاریکٹر نے کہا کہ بینک پاکستان کے لئے قرضہ حد میں مذید اضافہ کرنے کے لئے تیار ہے۔