ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کی چیف آرگنائزرسے ملاقات
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے جمعہ کے روز پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے سینٹرل سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور انہیں یہ منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم خان سوری نے کہا کہ سیف اللہ نیازی کو چیئرمین عمران خان نے اپنے دیرینہ ساتھی کی حیثیت سے پارٹی میں سب سے بڑا عہدہ دیا ہے وہ تحریک انصاف کے سب سے پرانے رہنماء ہیں انہوں نے پارٹی کی موجودہ صورت میں تشکیل کیلئے بہت خدمات انجام دی تھیں میں انہیں مبارکباد پیش کرنے آیا ہوں وہ پارٹی کارکنوں بالخصوص نوجوانوں میں بہت مقبول رہنماء ہیں ان کی پارٹی کیلئے بہت بڑی قربانیاں تھیں انہوں نے اپنی صلاحیتوں سے اسے ملک کی سب سے بڑی پارٹی بنایا آج ایک خاص موقع پر عمران خان نے انہیں دوبارہ بہت بڑی ذمہ داری دی ہے ہم نے لوگوں کو نوکریاں دینی ہیں عوام کے مسائل حل کرنے ہیں عوام کو ہم سے بہت توقعات ہیں سیف اللہ نیازی کے اس بڑے عہدے پر آنا پارٹی کیلئے نیک شگون ہے جس پر ہم چیئرمین عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔