کشیدگی میں کمی ‘ تیتری نوٹ چکاں دا باغ سے انٹرا کشمیر تجارت بحال
ہٹیاں بالا(نامہ نگار )کشیدگی میں کمی ایل او سی کے گیٹ کھل گئے تیتری نوٹ چکاں داباغ کراسنگ پوائنٹ سے انٹرا کشمیر تجارت بحال ستر مال بردار ٹرک آر پار پہنچ گئے سرینگر مظفرآباد تجارت آٹھویں روز بھی معطل رہی۔تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کے بعد بدھ کے روز راولاکوٹ،پونچھ تجارت معطل کر دی گئی تھی جمعہ کے روز لائن آف کنٹرول پر امن ہوتے ہی تیتری نوٹ چکاں داغ سے انٹرا کشمیر تجارت بحال کر دی گئی جس کے بعد آزاد کشمیر سے 35ٹرک مقبوضہ کشمیر گئے اور 35ٹرک آزاد کشمیر آگئے دوسری طرف سرینگر مظفرآباد تجارت آٹھویں روز بھی معطل رہی مقبوضہ کشمیر انتظامیہ کے مطابق ایل او سی کو ملانے والے امن برج کی مرمتی کا کام مکمل ہونے تک سرینگر مظفرآباد تجارت معطل رہے گی سرحد پار کے تاجروں کے مطابق آئندہ ہفتے بھی سرینگر مظفرآباد تجارت بحال ہونے کے امکانات کم ہیں دوسری طرف لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی بازار میں معمولات زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئے ہیں سرحدی علاقوں میں میٹرک کے امتحانات شروع ہو گئے ہیں جمعہ کے روز طلباء و طالبات نے اپنے اپنے تعلیمی مراکز میں امتحانات دیے البتہ گذشتہ بیس روز سے انٹر نیٹ کی بندش سے طلباء و طالبات سمیت عام لوگ شدید پریشانی کا شکار ہیں ایک طالب علم کے والد جاوید اکبر مغل کا کہنا ہے کہ طلباء و طالبات کو انٹر نیٹ کے زریعے امتحانات کی تیاری کرنا پڑتی ہے انٹر نیٹ کی گذشتہ بیس روز سے بندش کے باعث بچے تیاری نہیں کر پا رہے ہیں اور ان کا مستقبل تباہ ہونے کا خطرہ ہے وفاقی حکومت اور ذمہ دار ادارے اس معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے گذشتہ بیس روز سے بند کی گئی انٹر نیٹ کی سروس کی بحالی کے احکامات جاری کریں تانکہ بچوں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچ پائے اور عام لوگوں کی بھی مشکلات کم ہوں۔کوٹلی(نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیر کے سابق صدر ،سابق وزیر اعظم سالا جمہوریت سردار سکندرحیات خان کے والد محترم غازی کشمیرسردارفتح محمدخان کریلوی کی31ویں برسی کل 17مارچ بروزاتوار ضلع کونسل ھال میںعقیدت واحترام کے ساتھ منعقد ہوگی۔اس دن کی مناسبت سے پاکستان مسلم لیگ ن کے زیراہتمام آزادکشمیربھرمیںڈویژن،ضلع،تحصیل وسٹی کی سطح پرقرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کی تقریبات کاانعقادکیاجائے گا۔جس میںغازی کشمیرسردارفتح محمدخان کریلوی کی شخصیت اورتحریک آزادی کشمیرکے لیے خدمات پرتفصیل سے روشنی ڈالی جائیگی۔مرکزی تقریب ضلع کونسل ھال کوٹلی میںمنعقدہوگی۔ برسی کی تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے آزاد کشمیر کے وزیر مال سردار فاروق سکندر خان اور مسلم لیگ میرپور ڈویژن کے صدر سابق وزیر سردار محمد نعیم خان نے مسلم لیگ کے کارکنان کو خصوصی ہدایات جاری کر رکھی ہیں ۔