تمام کمیٹیوں میں سرکاری چائے اور منرل واٹر کی فراہمی پر پابندی
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) سپیکرقومی اسمبلی نے مجالس قائمہ فنکشنل و خصوصی سمیت تمام کمیٹیوں میں سرکاری چائے اور منرل واٹر کی فراہمی پر پابندی عائد کردی ہیقومی اسمبلی کی مجلس قائمہ کمیی برائے پارلیمانی امور میں چائے فراہم نہیں کی گئی یہ معاملہ اپوزیشن ارکان کی طرف سے اٹھایا گیا، ۔ جمعہ کو اس صورتحال پر قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور میں ارکان نے احتجاج کیا کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مجاہد علی کی صدارت میں پارلیمٹ ہائوس میں ہوا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی خواتین ارکان شگفتہ جمانی، شمس النساء نے پانی کی عدم دستیابی کا معاملہ اٹھایا، شگفتہ جمانی نے کہاکہ حکومت کی طرف سے ہر چیز پرپابندیاں عائد کی جارہی ہیں ، بندش ہی بندش دیکھ رہے ہیں اب کمیٹیوںمیں چائے ،پانی بھی نہیں ملے گا یہ کیسی صورتحال کمیٹیوں میں پیش آرہی ہے۔ پیاسے کام کریںگے ، کمیٹیوںکو کیا کربلا بنایا جارہا ہے اجلاس کی کارروائی کے دوران الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابی قانون میں ترامیمی بلز کے بارے میں موقف سے آگاہ کیا گیا۔