ایف آئی آر اندراج کے عدالتی اختیار پر پابندی نہیں لگائی،عبد الرحیم اعوان
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سیکرٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن عبد الرحیم اعوان نے کہاہے کہ عدلیہ کے ایف آئی آر کے اندراج کے لیے اختیار پر پابندی نہیں لگائی۔متاثرہ شخص ایس پی شکایات داد رسی فورم سے فیصلہ لینے کے بعد عدلیہ سے رجوع کر سکتا ہے،جسٹس آف پیس کے طریقہ کار کا ریگولیٹ کیا گیا ہے سیکرٹری نے کہاکہ ایس پی شکایات داد رسی فورم پرچہ درج نہ کرنے پر متعلقہ ایس ا یچ او سے باز پرس بھی کرے گا ۔ پولیس کے اندر احتساب کا نظام بنا دیا گیا ہے ایس پی شکایات داد رسی فورم کو متاثرہ شخص کی درخواست پر ایک ہفتہ میں فیصلہ کرنا ہو گا ایس پی شکایات داد رسی فورم پرچہ درج کا حکم نہیںدیتا تو 22 اے اور بی کے لیے عدلیہ سے رجوع کیا جا سکے گا ۔ان کاکہنا تھا کہ ایس پی شکایات فورم پرچہ درج کا فیصلہ نہیں دیتا تو عدلیہ کے لیے بھی 22 اے اور بی کا فیصلہ کرنا آسان ہو جائے گا۔عدلیہ کا جسٹس فار پیس کے لیے 22 اے اور بی کا اختیار اپنی جگہ موجود ہے، کمیٹی نے فیصلہ میں 22 اے اور بی کے اختیار میں پرویسیجرل تبدیلی کی ہے ۔